لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کیلئے مختص مقام تک آئے ۔ معرو ف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر میت لانے والی ایمبولینس میں بیٹھ کر آئے ۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جناز گاہ تک پہنچے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شریف خاندان کے افراد، عزیز و اقارب ، حکومتی شخصیات ،مسلم لیگ (ن) سمیت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، کارکنوں اور عام افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بے پناہ رش کی وجہ سے گاڑی سے نیچے اترنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے انہیں کچھ دیر گاڑی میں ہی انتظار کرنا پڑا ۔ نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے جناز گاہ پہنچے تو کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ اس موقع پر سات سے آٹھ اہلکار نواز شریف کی گاڑی کے گرد حصار کیلئے اس کے ساتھ لٹکے رہے جبکہ باقی سکیورٹی اہلکارکارکنوں کو پیچھے دھکیل کر راستہ بنانے میں مصروف رہے ۔نواز شریف اور دیگر افراد کو واپس جاتے ہوئے بھی اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کیلئے مختص مقام تک آئے ۔ معرو ف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی نواز شریف کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر میت لانے والی ایمبولینس میں بیٹھ کر آئے ۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں جناز گاہ تک پہنچے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد میں افراد کی شرکت،نوازشریف اورمولاناطارق جمیل پھنس گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































