منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم عمران خان کو8گھنٹے طویل بریفنگ کے پیچھے کیا وجہ نکلی؟ کپتان نے جرنیلوں کو حیران کر دیا بریفنگ کے دوران کیا کچھ ہوتا رہا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و کالم نگار مظہر برلاس اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ دو روز پہلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے چند وزراء کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر گئے جہاں انہیں ایک بھرپور بریفنگ دی گئی۔ اس بریفنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے پر مشتمل تھا۔ اس سے قبل جو بریفنگ جی ایچ کیو میں دی گئی تھی اس کا دورانیہ بھی کم و بیش آٹھ گھنٹے ہی تھا۔

ان دونوں بریفینگز کے بعد فوجی قیادت خوش بھی ہے اور حیران بھی۔ انہیں خوشی اس بات کی ہے کہ کوئی تو وزیر اعظم ایسا آیا جسے قومی سلامتی کی فکر ہے جو اتنی دلچسپی سے قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ لے رہا ہے ۔ انہیں حیرت اس بات پر ہے کہ وزیر اعظم دنیا کی سیاست کو کس قدر زیادہ سمجھتے ہیں اور جنگی معاملات میں کتنی گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ جس دن جی ایچ کیو میں بریفنگ ہو رہی تھی تو وزیر اعظم عمران خان نے سب سے زیادہ سوالات اس وقت کئے جب انہیں ڈی جی ایم او یعنی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بریفنگ دے رہے تھے۔باقی فوجی افسران کے ساتھ ساتھ ڈی جی ملٹری آپریشن جنرل شمشاد ساحر مرزا کو بھی حیرت ہو رہی تھی کہ وزیر اعظم جنگی حکمت عملیوں میں نہ صرف دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ انہیں سمجھنے کی بھرپور کوشش بھی کرتے ہیں۔ سوالات کا یہ سلسلہ دیکھ کر فوجی قیادت بہت خوش ہوئی۔ جنرل شمشاد ساحر مرزا، جو اس وقت ڈی جی ملٹری آپریشنز ہیں، بڑے قابل افسر ہیں۔ ان کے کزن جنرل شاہد بیگ مرزا چند ہفتے پہلے تک کور کمانڈر کراچی تھے۔ یہ دونوں مہلال مغلاں کے رہنے والے ہیں۔ یہ قصبہ چکوال سے راولپنڈی کی طرف آئیں تو چکوال اور گوجر خان کے درمیان ہے۔آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر میں بھی دی گئی بریفنگ جی ایچ کیو کی طرح خاصی طولانی تھی۔ اس بریفنگ میں بھی وزیر اعظم نے سوالات کئے۔ امریکی رینکنگ کے

مطابق آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ساتواں آٹھواں نمبر ہے۔ اسی طرح گزشتہ کئی سالوں سے دنیا میں جو فوجی مقابلے ہو رہے ہیں پاک فوج کے جوان پہلی پوزیشن حاصل کر رہے ہیں۔ یہ سب پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ان دونوں بریفینگز میں بہت کچھ زیر بحث آیا، وزیر اعظم عمران خان کی پرکشش شخصیت نے فوجی قیادت کو بہت متاثر کیا۔

اسی لئے تو انہیں اتنے سیلوٹ کئے گئے ، شاید یہ لمبے عرصے کے بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ شاید اسی لئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں کہ ’’سول و ملٹری قیادت صرف ایک پیج ہی پر نہیں، ایک کتاب پر ہیں یہ کتاب پاکستان سے محبت ہے‘‘۔خواتین و حضرات !اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کو بریفنگ دی جاتی تھی مگر ان کی

عدم دلچسپی کے باعث فوجی قیادت کو بریفنگ مختصر کرنا پڑتی تھی، ایک وزیر اعظم صاحب تو زیادہ زور لسی پینے پر رکھتے تھے۔ ایک بریفنگ کے دوران تو ایک وزیر اعظم نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ سینڈوچ بڑے مزے دار ہیں، ہمارا کک کیوں ایسے سینڈوچ تیار نہیں کر پاتا۔ بس یوں سمجھ لیجئے کہ کسی کو صرف کھانے سے دلچسپی تھی اور کسی کو ملکی سلامتی سے بہت دلچسپی ہے اسی لئے بریفینگز طول پکڑ جاتی ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…