ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

فلم’’لوراتری‘‘ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

بہار(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفرپور کی مقامی عدالت نے سلمان خان، ان کے بہنوئی آیوش شرما اور فلم کی ہیروئن وارینا حسین سمیت فلم سے منسلک دیگر 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے سلمان خان اورفلم کے خلاف عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم کے نام

’’لوراتری‘‘سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور فلم کا نام لوراتری رکھ کر ہندوؤں کے مذہبی تہوار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ’’لوراتری‘‘ ہندوؤں کے مذہبی تہوار’’نوراتری‘‘سے لیا گیا ہے۔دوسری جانب رواں سال کی ابتدا میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشاد(وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فلم کو کسی بھی سینما گھر میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ہندو کے جذبات مجروح ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…