جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

انتظامیہ کی طرف سے نواز شریف کو اہم سیاسی جماعت کے راہنما ؤ ں سے ملاقات کرنے سے روکنے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،شدید احتجاج

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی ) انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی راہنما ؤ ں سے ملاقات کرنے سے روک دیا ، نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زاہد خان کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے،

سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ، خاوند کو مرحومہ بیوی، بیٹی کو مرحومہ ماں کی تعزیت سے روکنا شرمناک،سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن لاش سے دشمنی سمجھ سے بالا تر ہے۔ جمعرات کو اے این پی کے مرکزی رہنما افرسیاب خٹک اور ترجمان زائد خان بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کیلئے نواشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا لاہور پہنچے جہاں پر انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی راہنما ؤ ں سے ملاقات نہ کرنے دی، دونوں راہنما نواز شریف سے بیگم کلثوم نواذ کے انتقال پر تعزیت کیلیے پشاور سے لاہور آیے تھے۔ تعزیرت کے لیے میاں نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زائد خان نے شدید احتجاج کیا اور میاں نواز شریف کے خلاف حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مزمت کی راہنما اے این پی نے کہا سابق وزیر اعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے، سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں، خاوند کو مرحومہ بیوی، بیٹی کو مرحومہ ماں کی تعزیت سے روکنا شرمناک ہے ۔ انہوں نے کہا سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن لاش سے دشمنی سمجھ سے بالا تر ہے۔  انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی راہنما ؤ ں سے ملاقات کرنے سے روک دیا ، نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زاہد خان کا شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے، سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…