اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراطلاعات فواد حسین اوردیگر کی ملاقات،یہ کام جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احکامات جاری کردیئے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ،اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئیگی،اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھاتے ہوئے ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرونگا، ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ

عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات جمعرات کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھاؤں گا اور ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھے کرنے کی مہم کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جانا چاہیے، اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئیگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے انہیں صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائیگی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…