جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی ایک کمرشل اور ملٹی نیشنل پارٹی ہے،ورکروں کی کوئی عزت نہیں ،تحریک انصاف کے اہم رہنمانے بغاوت کردی،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف لیاری سے حلقہ پی ایس 108 کے امیدوار ناصر کریم بلوچ نے گزشتہ روز پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر کریم بلوچ نے کہا کہ میں دوبارہ اپنی پارٹی میں واپس آگیا ہوں مجھے افسوس ہے کہ لیاری سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہار گئے لیکن ہم مل کر لیاری کو دوبارہ پی پی پی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔

پی ٹی آئی ایک کمرشل اور ملٹی نیشنل پارٹی ہے اس میں ورکروں کی کوئی عزت نہیں ہے اور پارٹی کو لمیٹڈ کمپنی کی طرح چلایا جاتا ہے پارٹی میں سرمایہ داروں کا تسلط ہے۔ پریس کانفرنس سے پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی، پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی پی پی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شکیل چوہدری، پی پی پی میڈیا سیل سندھ کے ممبر سردار نزاکت، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، سیکریٹری اطلاعات نادیہ گبول بھی موجود تھی۔ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سے لیاری میں پارٹی مضبوط ہوگی لیاری پی پی پی کا گڑھ تھا اور رہے گا جن لوگوں نے کراچی کا مینڈیٹ چوری کیا ہے ان لوگوں کے لئے ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سرپرائز ہے ہم لیاری سمیت پورے کراچی کی خدمت کرتے رہینگے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کریم بلوچ لیاری کا ایک معتبر نام ہے سوشل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی ایک بڑا کام ہے ہم نے ماضی میں بھی ساتھ کام کیا ہے اور آگے بھی مل کر کام کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…