سعید غنی کے سرکاری دفاتر پر چھاپے،کئی افسران غائب نکلے صبح سویرے رجسٹر منگو ا کر ایسا کام کردیاکہ ملازمین بھی دنگ رہ گئے

13  ستمبر‬‮  2018

کراچی(آن لائن) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب تمام محکموں میں سربراہان اور گریڈ 17 اور اس کے اوپر کے افسران کو صبح 9.00 بجے آنا ہوگا اور جو نہیں آئے گا وہ اب گھروں کو جائے گا۔ کوئی یہ نہ سمجھیں کہ میں ایک دن آکر اب نہیں آؤں گا بلکہ اب روزانہ صبح 9.00 بجے تمام محکموں کے دفاتر جاؤں گا اور خود حاضری کو یقینی بناؤں گا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے

دونوں کے ڈی جی دفتر میں موجود نہیں تھے، جس پر ان کے خلاف انکوائری کی جائے گی اور اگر واقعی وہ کسی میٹنگ یا وزٹ پر نہیں ہوں گے تو ان کو شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ گریڈ 17 اور اس کے اوپر کے تمام افسران کو ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور ایم ڈی اے میں جمعرات کے روز غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز نوٹس کے ساتھ ساتھ ان کی ایک دن کی تنخواہ بھی کاٹی جائے گی اور اس سے نیچے کے ملازمین کو آخری وارننگ دے رہا ہوں کہ وہ اب وقت پر دفتر میں آجائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل صبح 9.00 بجے ایس بی سی اے کے دفتر کے دورے اور بعد ازاں 9.20 پر کے ڈی اے کے دورے کے موقع پر موجود افسران اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات جب صبح 9.00 بجے ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر واقع سوک سینٹر پہنچے تو وہاں متعدد افسران اور ملازمین غیر حاضر تھے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام کی حاضری رجسٹر منگوا کر خود اپنے ہاتھوں سے ان کی غیر حاضری لگائی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈی جی صاحب کسی میٹنگ میں گئے ہیں، جس پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ وہ اس بات کی انکوائری کریں کہ وہ کون سی میٹنگ میں گئے ہیں اور اگر یہ بات غلط ثابت ہو تو ان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ وزیر بلدیات جب کے ڈی اے کے مرکزی دفتر میں گئے تو وہاں بھی ڈی جی سمیع صدیقی، چیف انجینئر رام چند سمیت متعدد افسران غیر حاضر تھے۔

جس پر وزیر بلدیات نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور احکامات دئیے کہ جو افسران غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز دیا جائے اور ان کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر افسران یہ سمجھتے ہیں کہ میں ایک دن کے بعد نہیں آؤں گا تو وہ بھول میں ہیں میں اب روزانہ ان دفاتر میں خود آؤں گا اور ان کی حاضری کو یقینی بناؤں گا۔ اس موقع پر انہوں نے ایس بی سی اے اور کے ڈی اے میں فوری طور پر بائیو میٹرک حاضری کا اہتمام کرنے کہ ہدایات دیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر پہنچے۔

جہاں ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل محمد سہیل نے صوبائی وزیر کو اپنے محکمے کا دورہ کرایا اور تمام ڈپارٹمنٹ میں ملازمین کی حاضری کو دیکھ کر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حاضری رجسٹر میں چند ملازمین کی مستقل غیر حاضری پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر وہ ملازمین نہیں آتے اور ان کی تنخوائیں ادا کی جارہی ہیں تو وہ تنخوائیں بنانے والے کے خلاف ایکشن لیں گے۔انہوں نے وہاں بائیو میٹرک مشین کی خرابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فوری درستگی کی ہدایات دی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر واٹربورڈ کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…