اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن میں سینکڑوں پاکستانیوں کے شریفوں کے فلیٹس سے کئی گنا زیادہ مہنگے گھرموجود وہ لوگ آرام سے، یہ جیلوں میں دھکے کیوں کھا رہے ہیں ؟شریف فیملی نے ایسا کیا کام کر دیا ہے کہ ان کو نشان عبرت بنا دیا گیا؟جاوید چوہدری کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی ، تجزیہ کار و کالم نگار جاوید چوہدری اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ یہ خاندان بیک وقت خوش قسمت اور انتہائی بدقسمت ہے‘ میاں نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے‘ میاں شہباز شریف بھی تین بار پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے‘ملک میں ایک ایسا وقت بھی گزراجب دو بار بڑا بھائی وزیراعظم اور چھوٹا بھائی وزیراعلیٰ تھا‘

یہ عروج آج تک پاکستان کے کسی خاندان کو نصیب نہیں ہوالیکن آپ بدقسمتی بھی دیکھئے‘ یہ خاندان تین بار عرش سے فرش پر آیا‘ ذوالفقار علی بھٹو نے1972ءمیں جسٹس جاوید اقبال کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کے جرم میں ان کی تمام فیکٹریاں قومیا لیں‘ 1990ءاور 1993ءمیں دوبار حکومتیں ختم ہوئیں اور ان پر کرپشن کے خوفناک مقدمے بنے اور جنر ل پرویز مشرف نے 1999ءمیں ان کا سب کچھ چھین لیا ‘پورے خاندان کو جیل میں پھینک دیا اور یہ اب پانامہ کا مقدمہ بھگت رہے ہیں ‘ یہ جیل میں پڑے ہیں‘ آپ بدنصیبی ملاحظہ کیجئے‘ میاں نواز شریف 2004ءمیں اپنے والد کی میت کو کندھا نہیں دے سکے اور یہ اس بار اپنی بیمار بیوی کے سرہانے کھڑے نہیں ہو سکے‘ ان کی والدہ بھی علیل ہیں اور یہ خود بھی بیمار ہیں‘ میاں نواز شریف اور مریم نواز نے پیرول کی درخواست دینے سے انکار کر دیا تھا‘ یہ جیل سے باہر نہیں آنا چاہتے تھے‘ میاں شہباز شریف نے انہیں بڑی مشکل سے قائل کیا‘میاں نواز شریف لاہور پہنچ کر شدید بیمار ہو گئے ہیں‘ آپ اگر انسانی سطح پر سوچیں گے تو آپ کو ان پر ترس آئے گا‘ آخر ان لوگوں کا جرم کیا ہے؟ یہ لوگ اگر سیاست میں نہ آتے تو یہ اس وقت پاکستان کے دوسرے بزنس مینوں کی طرح عیاشی کر رہے ہوتے‘ان کا واحد جرم سیاست ہے‘ لندن شہر میں اس وقت بھی سینکڑوں پاکستانیوں کے گھر ہیں اور یہ گھر شریف فیملی کے

فلیٹس سے دس دس گنا مہنگے ہیں‘وہ لوگ آرام سے پھر رہے ہیں اور یہ جیلوں میں دھکے کھا رہے ہیں‘ ملک کے تمام بڑے قانونی ماہرین ایون فیلڈ کے فیصلے کو ”کمزور فیصلہ“ قرار دے رہے ہیں‘ہمیں ماننا ہوگا یہ فیصلہ متنازعہ تھا‘ یہ متنازعہ ہے اور یہ متنازعہ رہے گا‘عدالتوں کو کبھی نہ کبھی یہ حقیقت ماننا پڑے گی لیکن کیا اس وقت کلثوم نواز واپس آ جائیں گی‘ کیا اس وقت ہمارا قانون

شریف فیملی کو گیا وقت واپس لوٹا دے گا‘کیا ان آنسوؤں اور ان تکلیفوں کا ازالہ ہو سکے گا؟یہ لوگ اپنے جرم سے زیادہ سزا بھگت رہے ہیں‘یہ سزا ختم ہونی چاہیے‘ بہرحال جو ہوا سو ہوا اور جو ہو رہا ہے وہ ہو رہا ہے لیکن کلثوم نواز ایک بے گناہ عورت تھیں‘ ہم نے انہیں اذیت دی‘ ہم نے ظلم کیا اور اس ظلم میں شامل لوگوں کو جلد یا بدیر اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دینا پڑے گا‘ یہ لوگ حساب ضرور دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…