پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل برآمد،یہ کہاں سے آئی؟ استفسار پرسعید غنی کو ایسا جواب دیدیا گیا کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

12  ستمبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی کے مختلف پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں پر بجلی غائب تھی اور کچرے کے انبار لگے ہوئے تھے، کچھ پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر کی کمی کا بھی سامنارہا۔وزیربلدیات کلفٹن کے پمپنگ اسٹیشن پہنچے تو انہیں شراب کی خالی بوتل بھی ملی، استفسارپر افسران نے سعید غنی کو بتایا کہ کہ بوتل کسی نے باہرسے پھینکی ہوگی۔

وزیربلدیات سعید غنی نے بدھ کی صبح سویرے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر میں دورہ کرکے ملازمین کی حاضری چیک کی،غیرحاضر افسران پر سعید غنی نے برہمی کااظہار کیااور کہا کہ اس طرح کام کیسے چلے گا؟واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کے دورے کے بعد سعید غنی شیریں جناح پمپنگ اسٹیشن پہنچے، جہاں مرکزی دروازے پر کچرے کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔وزیر کی آمد پر کئی دنوں سے پڑا کچرا بھی صاف ہونے لگا، سعید غنی نے پمپپنگ اسٹیشن پر تکنیکی عملے سے تفصیلات بھی حاصل کیں اور جنریٹر کی فوری تنصیب کیلئے ایم ڈی کو احکامات دیئے۔وزیر بلدیات نے کلفٹن پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر پمپنگ اسٹیشن سے شراب کی خالی بوتل بھی ملی،استفسارپر افسران نے سعید غنی کو بتایا کہ کہ بوتل کسی نے باہرسے پھینکی ہوگی۔آخرمیں وزیر بلدیات سعید غنی نے رنچھوڑلین میں قائم بھوت بنگلے جیسے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کی۔وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کے 4پروجیکٹ پر جتنا پیسہ لگ رہا ہے، وہ اس کی بہتری کیلئے ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم پر زور دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…