جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

قتل کے الزام میں قید بھگتنے والے ملزم کو سپریم کورٹ نے 14سال بعد رہا کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے قتل کیالزام میں 14 سال سے قید بھگتنے والے ملزم سبط رسول کو مقدمے سے بری کردیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت یہ بات سامنے آئی ملزم سبط رسول پر محمد امتیاز نامی شخص کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کرنے کا الزام تھا۔مذکورہ قتل کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) 2004 میں تھانہ گوجر خان میں درج ہوئی تھی جس پر راولپنڈی

کی سیشن عدالت نے سبط رسول سمیت چار ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔بعد ازاں سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی جس کی سماعت میں وکیل سبط رسول صدیق بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ شریک ملزمان کو ہائی کورٹ نے بری کر دیا ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ میں یہ بات درج نہیں ہے کہ ڈنڈے کا وار کس نے کیا تھا جس سے مقتول کی ہلاکت ہوئی۔ بعد ازاں دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے 14 سال بعد ملزم کی رہائی کے احکامات دے دیئے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…