واشنگٹن(آن لائن)جنوبی ایشیاء کے خطے میں بھارت پاکستان کے مابین بہترین تعلقات کو لازمی قرار دیتے ہوئے امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر افغانستان میں قیام امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اپنے انٹرویو میں ہلری کلنٹن نے آر پار کشمیر میں حقوق البشر کی پامالی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک
کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ انسانی حقوق کے سلسلے میں واضح کئے گئے قواعد و ضوابط پر انتظامیہ کو عمل کرانے کیلئے مجبور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر نہ تو دہشتگردی کو ختم کاجاسکتا ہے نہ ہی افغانستان میں قیام امن کی ضمانت دی جاسکتی ہے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو اب پاکستان سے کورا جواب ملا جو افغانستان میں برسر پیکار امریکی فوج کیلئے خطرے کی علامت ہے ۔