نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پرر ہائی،وکلاء کی طرف سے تحریری درخواست ضروری قرار، رہائی کی منظوری کون دیگا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے
تاہم اڈیالہ جیل میں قید مذکورہ سزا یافتہ قیدیوں کے وکلاء کی طرف سے تحریری درخواست ضروری ہے،پیرول پر رہائی کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد دیں گے، جس کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو سخت سیکیورٹی میں لاہور لے جایا جائے گا،نواز شریف اور مریم نواز کو 3روز تک رہائی ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کیلئے پیرول پر رہائی دے دی جائے گی تاہم اس کیلئے مذکورہ قیدیوں کے وکلاء کی طرف سے درخواستوں کا آنا ضروری ہے، یہ درخواستیں چیف کمشنر اسلام آباد کو دی جائیں گی،جس پر چیف کمشنر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدرکی رہائی کی منظوری دیتے ہوئے جیل حکام اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کریں گے جس کے بعد انہیں انتہائی سخت سیکیورٹی میں لاہور لے جایا جائے گا اور رہائی کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو 3روز تک رہائی ملنے کا امکان ہے