جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

مشال ملک کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب میں چوہدری سروراور افتخار چوہدری کا آمنا سامنا، سابق چیف جسٹس کو تحریک انصاف کی حکومت پرتنقید کرنا مہنگا پڑ گیا، گورنر پنجاب نے پھرافتخار چوہدری کو ایسا کیا کہا کہ وہ خاموش ہو گئے؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی مظہر برلاس اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ 9ستمبر کی دوپہر نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کی تقریب حلف برداری تھی۔ اس تقریب میں علی رضا علوی کے ساتھ شریک ہوا۔ بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے کافی گپ شپ ہوئی۔ یہ تمام گپ شپ سرائیکی زبان میں ہوئی۔ فوجی قیادت سے بھی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی سے بھی میل جول رہا۔ جب نور عالم خان ہمارے ساتھ کھڑے تھے تو زرتاج گل خصوصی طورپر ملنے آئیں۔ ڈاکٹر عارف علوی صدرمملکت سے ملاقات کے بعد جونہی میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی طرف بڑھا اور انہیں اپنا نام بتایا توکہنے لگے کہ ’’میں آپ کےکالم جنگ میں پڑھتا ہوں‘‘ پھرمیں نےانہیں راوین ہونے کا بتایا تو ملاقات میں اور گرم جوشی آگئی۔9ستمبر کی شام ممتاز کشمیری رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی ہمشیرہ کی شادی تھی۔ یٰسین ملک کو بھارتی حکومت نے پاکستان نہیں آنے دیا۔ انہیں اپنی ہمشیرہ نسبتی کی شادی میں شریک نہیں ہونے دیا۔ اسی لئے مہمانوں کو مشال ملک اور ان کی والدہ ریحانہ حسین ملک خوش آمدید کہہ رہی تھیں۔ یہاںپر بھی ملک کے چنیدہ لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ پہلے ہم تمام لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے پھر چند سیاستدانوں اور چند صحافیوں کو ایک الگ کمرے میں بٹھا دیا گیا۔ یہاں پنجاب کےگورنر چوہدری محمدسرور نے اپنی حکومت کامقدمہ خوب لڑا۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کا موازنہ سابقہ حکومتوں سے کیا۔ خوب کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری کو لاجواب کردیا۔ اس بات کے گواہ رحمٰن ملک اور ظفرعلی شاہ بھی ہیں بلکہ آزاد کشمیر کے صدر سردارمسعود خان بھی ہیں۔ جب چوہدری سرور اپنے کارکنوں کی بات کررہے تھے تو ایک صحافی بولا

’’کارکن نہیں فین‘‘ اس پر وہاں موجود تحریک انصاف کے حنان نیازی نے اونچی آوازمیں کہا کہ ’’ہم کارکن ہیں،ایسا نہ کہیں کیونکہ تحریک انصاف میں بڑے دلیرکارکن ہیں‘‘ 6ستمبر سے شروع ہونے والی ان 6تقاریب میں بہت سےلوگوںسے ملاقاتیں ہوئیں مگر یہ ملاقاتیں ادھوری تھیں۔ پوری ملاقاتیں ہوں گی تو پوری ملاقاتوں کا کچھ احوال لکھوں گا۔



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…