اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

’’سابق وزیراعظم نواز شریف کی کاروباری دوراندیشی‘‘ قطر سے گیس ڈیل میں کتنی بڑی رقم بچائی گئی؟ تحریک انصاف نے بڑا اعتراف کر لیا، امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ ایل این جی ڈیل کی وجہ سے دس سالوں میں 600 ملین ڈالر بچائے گا، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی کاروباری دوراندیشی کی وجہ سے قطر سے برطانیہ اور روس کی بجائے کم نرخوں پرگیس خریدی،

اس حوالے سے سینٹ میں تحریک انصاف کے رہنما محسن عزیز نے رپورٹ پیش کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تیل کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی فضاء سے فائدہ اٹھا کر پاکستان نے 10برسوں میں 600 ملین ڈالر بچائے گا۔ سینٹ کی پٹرولیم کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی حکومت کی مارکیٹنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے برٹش پٹرولیم، گنگول جیسی تیل فراہم کرنے والی بڑی برطانوی اور روسی نرخوں سے کم قیمت پر 2016ء میں قطر سے گیس خریدنے کا معاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دو سال تک مذاکرات تعطل کا شکار رہے اور قطر نے پاکستان کوکم قیمت پرگیس بیچنے سے انکار کردیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما محسن عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت سے ایل این جی معاہدے پر تحفظات کی تحقیقات کے لیے سفارش کریں گے۔ یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی مہنگے داموں خرید کر پاکستان کواربوں ڈالرکا نقصان پہنچایا ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ مونس الہی نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت قطر سے سالانہ 2 ارب ڈالرکی ایل این جی خریدنے کی پابند ہے، کم خریدنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا اور قیمت بھی کم نہیں ہو گی اس کے علاوہ 2026ء یہ معاہدہ منسوح نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…