منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران نیازی صاحب پاکستان شوکت خانم ہسپتال نہیں ،حمزہ شہباز کی ڈیم فنڈ پر کڑی تنقید،حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب پاکستان شوکت خانم ہسپتال نہیں ، دیا میر بھاشا ڈیم12کروڑ کا نہیں بلکہ 12ارب ڈالر کا منصوبہ ہے اور ایسے منصوبوں کیلئے تدبیر اور ہوم ورک کرنا پڑتا ہے ، انشااللہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہی یہ ڈیم بنائے گی ، پنجاب کے 36اضلاع میں 58ہزار بلدیاتی نمائندے ہیں اگر اس نظام سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے کارکن جہانگیر غوری کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اصل طاقت ان کے کارکن ہوتے ہیں ۔ میں پرویز مشرف کے دور میں بھی کارکنوں سے ملتا تھا اور آج بھی ملتا ہوں ۔ عزت اقتدار سے نہیں بلکہ دلوں پر حکومت سے ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز اس فیصلے کے نتیجے میں جیل میں ہیں جس میں جج کو بھی لکھنا پڑا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔نواز شریف کیلئے عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گئے ۔ نواز شریف ضمیر کے قیدی ہیں اور اللہ نے چاہا تو بہت جلد نواز شریف اپنے لوگوں کے درمیان ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف قربانی دے رہے ہیں اسی لئے لوگ ان سے ملنے جیل میں جاتے ہیں اور پیشیوں پر بھی ان سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عمران خان نے خود شہباز شریف کو غیر مشروط طور پرپارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن تین ہفتے گزرنے کے باوجود یہ وعدہ وفا نہیں ہوا ،ہم انہیں پارلیمانی کمیشن کے قیام کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مجبور کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم 12 ارب ڈالر کا منصوبہ ہے یہ کوئی 12کروڑ کا منصوبہ نہیں ،عمران خان نیازی صاحب پاکستان شوکت خانم کا ہسپتال نہیں۔ ایسے منصوبوں کے لئے تدبیر اور ہوم ورک کرنا پڑتا ہے ۔

نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کریں گے ۔ ملک میں 71سالوں 16ہزارمیگا واٹ اور ہمارے پانچ سالوں میں 12ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ۔ آج بھی سسٹم میں بجلی موجود ہے لیکن حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے دیہاتوں میں چودہ گھنٹے اور شہروں میں سات گھنٹے لوڈ شیدنگ ہورہی ہے۔یہ پہلے بھی وعدے وعید کر کے آئے تھے لیکن خیبر پختوانخواہ میں ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ، ان کا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا ہم بچپن سے انتقام کا سامنا کر رہے ہیں ،

حکمران کہتے ہیں کہ ہم سادگی اختیار کریں گے لیکن بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس 55 روپے ہیلی کاپٹر کا کرایہ ہوتا ہے، یہ قوم سے مذاق ہے ۔ آج جو حکومت میں ہیں کیا قوم نے ان کے چہرے نہیں دیکھے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیت دے کر اپنی جان نہیں چھڑائی ،یہ کون سے وعدے کر رہے ہیں ۔ابھی میدان سجا ہے گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے ،عوام کو بتائیں کیا شاہ خراچیاں ہوئی ہیں ۔ قوم کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ نواز شریف کے دور میں 130ارب سے دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے زمین ایکوائر ہو چکی ہے ۔شہباز شریف نے منصوبوں میں 600ارب روپے کی بچت کی ۔

نیاز ی صاحب کنٹینرز پر کھڑے ہوکر باتیں کرنا اور کسی کی عزتیں اچھالنا آسان ہے لیکن عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ اس کیلئے دن رات محنت کرنا پڑتی ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ علیم خان آ گئے ہیں پہلے وہ زمینوں پر قبضے کرتے تھے اب نظام پر قابض ہونا چاہتے ہیں ۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی اکثریت ہے ، چھتیس اضلاع میں 58ہزار بلدیاتی نمائندے ہیں اگر اس نظام سے کھلواڑ کی کوشش کی گئی تو بھرپو ر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی جھوٹے وعدوں کی اصلیت سامنے آرہی ہے ۔ انہیں آئے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں لیکن روز نیا تماشہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…