اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ ہزار نوٹ بند ہونے کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان افواہوں سے لوگوں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے کہ آیا حقیقت کیا ہے، اسی حوالے سے سٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کی ہے کہ پانچ ہزار کا نوٹ بند نہیں کیا جا رہا، پانچ ہزار کے نوٹوں کے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور
جھوٹ پر مبنی ہیں۔ واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے ملک میں بدعنوانی ختم کرنے کے لیے 5 ہزار کے کرنسی نوٹوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ان پھیلائی جانے والی افواہوں کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی جا رہی تھی لیکن اب سٹیٹ بینک نے تمام صورتحال کو واضح کر دیا ہے کہ پانچ ہزار کے نوٹوں کو ختم نہیں کیا جا رہا۔