ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا پاکستان پر حملہ،ایک شہید،پاک فوج کا فوری اور بھرپور جواب،دشمن کو دن میں تارے دکھا دئیے

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا جبکہ پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول

پر آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید گفتار حسین جھمرہ گاں کا رہائشی تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا۔دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جنوبی بھمبر کے سماہنی سیکٹر کے گاؤں سارائے سعدآباد میں شیل فائر کیا جو گھر کے صحن میں شیل آکر گرا، جس کے نتیجے میں 51 سالہ گفتار حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ گھر کے دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب بلااشتعال فائرنگ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ایس ایس پی ذوالقرنین سرفراز کا کہنا تھا کہ حقیقت میں بھارتی فوج فوج جان بوجھ کر معصوم اور غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بناتی ہے تاکہ ان میں پریشانی پیدا کی جاسکے، تاہم وہ پرعزم شہری آبادی کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہوگئے۔اسٹیٹ ڈیزازٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر سعید قریشی کے مطابق رواں سال اب تک بھارتی اشتعال انگیزی سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 7 خواتین سمیت 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 139 زخمی ہوئے، جن میں 67 خواتین بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال بھارتی شیلنگ سے 28 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔

جبکہ 2 گھر اور ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واضح رہے کہ نومبر 2003 میں پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر ایک جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ ہوا تھا۔تاہم اس معاہدے کے باوجود بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آئے روز بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…