پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ہمتِ مرداں مددِ خدا: کویت میں مقیم پاکستانی شہزادوں نے اپنی تجوریاں کھول دیں ، رات گئے ڈیم فنڈ میں شاندار اضافے کی خبر آگئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی اپیلیں رنگ لے آئیں، قوم کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے زبردست ردعمل سامنے آگیا، اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے تجوریوں کے منہ کھول دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کی ڈیم فنڈکیلئے عطیات کی اپیلیں رنگ لے آئی ہیں اور قوم کی

جانب سے ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرانے کے حوالے سے زبردست ردعمل سامنے آیا اور اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں نے ڈیموں کی تعمیر کیلئےتجوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے ایک بار پھر آگے آتے ہوئے حب الوطنی اور ملک سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی 2 ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی ’’ڈیمز فنڈز ‘‘ میں ابتدائی طور پر ایک، ایک لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کویت کے صدر اخلاق احمد ملک اور چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے ڈیم فنڈ زمیں ابتدائی طور پر ایک، ایک لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہاوورسیز پاکستانی قومی خدمت کے اس عظیم الشان منصوبے کی تعمیر مِیں پورے جوش و خروش سے حصہ لیں گے،ملک کی بقا کے لئے ایک ہزار ڈالر کوئی حیثیت نہیں رکھتے بلکہ وہ تن من سے اپنے ملک کی خدمت کرنا مقدس فرض سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کی ممتاز شخصیات بھی ڈیم فنڈ میں خطیر رقم کے عطیات دے چکی ہیں۔ گزشتہ روز ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کر کے انہیں 25لاکھ روپے کا چیک ڈیم فنڈ کیلئے دیا جبکہ آج پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے بھی ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ قومی کرکٹ ٹیم ڈیم فنڈ میں 32 لاکھ روپے عطیہ دے گی،ٹیم کے ہر کھلاڑی نے 2 ،2 لاکھ روپے دیئے ہیں ،ڈیم سے آنے والی نسلیں بھی فائدہ اٹھائیں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…