ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کو نشانہ بنانے کے لئے چین نے دنیا کا پہلابرقی مقناطیسی میزائل تیار کر لیا، یہ کونسی خطرناک ترین صلاحیتوں کا حامل ہے؟ جان کر بھارت تھر تھر کانپ اٹھے گا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے زمین سے زمین پر مار کرنے والا دنیا کا پہلابرقی مقناطیسی راکٹ تیار کر لیا ہے۔اسی لیے یہ راکٹ تبت کے دوردراز علاقوں میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔چین کو یقین ہے کہ یہ راکٹ ’’دنیا کی چھت‘‘سے چین کے حریف بھارت کے مرکزی شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔چین اس راکٹ کو لانچ کرنے کیلئے پہلی برقی مقناطیسی ریل گنز کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ

نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا دنیا کا پہلا برقی مقناطیسی تباہ کن ہتھیار ہوگا۔جسے دنیا کے سب سے بلند مقام تبت کی چوٹیوں سے بھارت کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔یہ برقی مقناطیسی راکٹ ایک باقاعدہ راکٹ کے مقابلے میں زیادہ درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائل کی نسبت بہت زیادہ سستا بھی ہے۔اس منصوبے پر کام کرنے والے ایک سائنس دان ہین جن لی نے سرکاری جریدے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کو بتایا کہ اس ہتھیار کی رینج اور ٹیکنیکل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں،تاہم یہ برقی مقناطیسی ہتھیار راکٹ کو لانچنگ سٹیج سے ابتدا میں ہی رفتار بہت زیادہ تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ دنیا کا اپنی قسم کا پہلا منصوبہ ہے اور یہ پروگرام کے مطابق بڑی کامیابی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔تاہم ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ یہ سوال ضرور کرتا ہے کہ بھارت جو کہ ایک ایٹمی طاقت ہے اپنے شہروں پر اس طرح کے حملوں کا کیا جواب دیگا؟واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان ایک جنگ بھی ہو چکی ہے جبکہ بھارت تبت کو ایک الگ ریاست تصور کرتا ہے جبکہ چین تبت کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال ڈوکلام کے سرحدی تنازعہ پر بھی کشیدگی سامنے آچکی ہے اور بھارت کے اندر چین کو لیکر شدید بے چینی بھی پائی جاتی ہے

اور اس حوالے سے اس کو مغربی اور امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔ امریکہ بھی چین کی معاشی، تجارتی ناکہ بندی کیلئے بھارت کو خطہ میں اہم قرار دیتے ہوئے اس کے نزدیک تر آچکا ہے جبکہ چین امریکہ کو خبردار کر چکا ہے کہ تجارتی جنگ میں نقصان دونوں طرف کا ہو گا ۔چین عالمی منظر نامے میں تیزی سے ہوتی تبدیلیوں کے پیش نظر اپنی دفاعی، معاشی صلاحیت میں تیزی سے اضافے کی جانب بھی گامزن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…