اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ حکمرانوں کے اخراجات کو قوم کے سامنے لایا جائے گا اور سابقہ حکومت کے پراجیکٹس کا آڈٹ کروا کر منظر عام پر لایا جائے گا، اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اخراجات میں واضح کمی کی جائے گی اور
وزیراعظم کے صوابدیدی اخراجات کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سابقہ حکمرانوں کے اخراجات کو قوم کے سامنے لایا جائے اور سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے پراجیکٹس کا آڈٹ کرایا جائے، ن لیگ کی جانب سے پیدا کی گئی معاشی بدحالی پر بریفنگ بھی دی جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فیصلے مشاورت اور پارلیمان کو اعتماد میں لر کر کیے جائیں۔