اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں امداد اور خوارک پہنچانے کے لیے اتحادی فوج کی 5روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم سعودی عرب نے باغیوں کی جانب سے خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جنگ بندی کا اعلان چند روز قبل سعودی اتحادی افواج کی جانب سے کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق گزشتہ شب 1بجے شروع ہوگیا ہے۔ سعودی اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عسیری کا کہنا ہے کہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر کی جارہی ہے، جس کے دوران امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ حوثی بھی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے سے گریز کرے۔ وئٹ ہاﺅس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا نے خطے میں ایرانی جنگی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ایران اگر یمن میں امدادی سامان پہنچانا چاہتا ہے تو اقوام متحدہ کی مدد حاصل کرے۔ ادھر یمن میں اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل شیخ احمد بھی دارالحکومت صنعا پہنچے ہیں، ان کی آمد کا مقصد حوثی باغیوں سے بات چیت کا آغاز کرنا ہے، اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بات چیت کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یمن: امداد اور خوارک پہنچانے کیلئے5 روزہ جنگ بندی کا آغاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
عام تعطیل کا اعلان















































