بنوں ( آن لائن) عمران خان جعلی وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ملک پر ناجائز حکومت کر رہی ہے،اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ حالیہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے اور یہ الیکشن نہیں سلیکشن تھی، جے یو آئی(ف) کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت کی طرف سے علمائے کرام کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، نااہل وزیر اعظم اس وقت دو کیسوں میں پھنسا ہوا ہے جن میں
ایک سیتا وائٹ اوردوسرا یہودیوں سے فنڈز لینے کا معاملہ ہے،اس وقت ملک میں ایک نہیں دو دو قانون چل رہے ہیں، دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں دہشت گردی کے ٹھکانے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بمشکل چار ووٹوں سے وزیراعظم منتخب ہوئے، جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اورعمران خان کی حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے، کچھ تو خدا کا خوف کریں، اب جنگ میدان میں ہوگی، ہم کسی کے سامنے سر نیچا نہیں کریں گے اورنئی نسل کو دین کا راستہ دکھائیں گے۔