اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شرکت کے امکانات بھی کم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ، مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراء ، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ ایوان صدر سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نئے صدر کی تقریب حلف برداری کا احتجاجاً بائیکاٹ کرے گی ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ، اسی طرح پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،خورشید شاہ اور شیری رحمان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم پیپلزپارٹی کے وفد کی بھی نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے امکانات کم ہیں اور ایوان صدر کے پروٹوکول حکام نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے جب رابطے قائم کئے تو انہوں نے اپنی شرکت اور عدم شرکت کے حوالے سے واضح جواب نہیں دیا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شرکت کے امکانات بھی کم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ، مسلح افواج کے سربراہان ، وفاقی وزراء ، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔