پشاور(این این آئی)مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر درخواست پردوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہ ولی اللہ نے عمران خان کے خلاف حرجانہ نوٹس کیس کی سماعت کی۔بی بی فوزیہ نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ حرجانہ کا نوٹس دائر کیا ہے۔سابقہ رکن اسمبلی بی بی فوزیہ پر سینٹ
انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام عائدکیاگیا تھا۔عدالت نے سماعت کرتے ہوئے 29 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔ 29 ستمبر تک جواب جمع نہ کیا تو پھر اخبار میں اشتہار دیا جائے گا۔ جواب جمع نہ کرنے پر حرجانہ نوٹس پر یک طرفہ کاروائی کریں گے۔ بی بی فوزیہ نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ حرجانہ کا نوٹس دائر کیا ہے۔