اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

ابلاغی جنگ اقتصادی بحران کا اصل سبب ہے، ایرانی سپریم لیڈر

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی اور تہران کو درپیش معاشی بحران کی اصل وجہ دشمن کی طرف سے مسلط کی گئی ابلاغی جنگ ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے بیان میں ملک کے اندرونی حالات، عوامی احتجاج اور امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کو نظر انداز کر دیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کونسل کے ارکان کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دشمن کی طرف سے مسلط کی گئی ابلاغی جنگ ایرانی عوام میں مایوسی

، حکومت پر عدم اعتماد اور عوام کے دلوں میں معاشی بحران کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حساس اور نازک حالات میں قوم اور منتخب نمائندوں کی اہم ذمہ داری یہ ہے کہ وہ مل کر حکومت کا ساتھ دیں اور مایوسی پھیلانے سے اجتناب کریں کیونکہ مایوسی اور ناکامی کا شعورقوم کو بند گلی کی طرف لے جائے گا۔سپریم لیڈر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سبز انقلاب تحریک کے ایک سرکردہ رہ نما اور اصلاح پسند لیڈر مہدی کروبی نے سپریم لیڈر سے پوچھ تاچھ کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…