جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

8 گلاس پانی پینے کا مشورہ آخر کب اور کیسے سامنے آیا؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ 8 گلاس پانی پینا سب سے زیادہ عام طبی مشورہ ہے جو ہر شخص دوسرے کو دیتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایسا کرنے سے آپ زیادہ عمر تک جوان نظر آتے ہیں، تازہ دم اور صحت بخش زندگی گزارتے ہیں مگر اس میں ایک مسئلہ ہے، یہ مشورہ ٹھیک نہیں۔ ایسا نہیں کہ پانی کی اہمیت سے انکار کردیا جائے مگر جسم کے لیے ایک دن میں کتنا پانی ضروری ہے۔

اس کی کوئی مقدار طے نہیں کی جاسکتی کیونکہ خوراک کے ذریعے بھی پانی جسم کا حصہ بنتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟ تو آخر یہ خیال اتنا مقبول کیسے ہوا اور یہ پھیلا کیسے؟ تو اس کے پیچھے چھپی کہانی کافی دلچسپ ہے۔ پہلے تو یہ جان لیں کہ یہ جان لیں روزانہ 8 گلاس پینے کی بات افسانے سے زیادہ کچھ نہیں بلکہ یہ درحقیقت امریکا یا دیگر ممالک میں بوتل میں ملنے والے پانی کی فروخت کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی تھی۔ اس کے لیے 1945 میں امریکا کے فوڈ اینڈ نیوٹریشن بورڈ کی سفارشات کو بنیاد بنایا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ بیشتر حالات میں بالغ افراد کو روزانہ ڈھائی لیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اس کے نیچے موجود دوسری لائن کو نطرانداز کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ پانی کی بیشتر مقدار لوگوں کو غذا کے ذریعے مل جاتی ہے۔ درحقیقت ہم سارا دن پانی جسم کا حصہ بناتے ہیں اور اکثر ہمیں اس کا علم بھی نہیں ہوتا، یعنی پھلوں، سبزیوں، چائے یا کافی، جوس وغیرہ کے ذریعے۔ تو دن بھر میں گن کر 8 گلاس پانی پینے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ایسے کوئی سائنسی شواہد اب تک سامنے نہیں آئے کہ صحت مند افراد اگر اضافی پانی پینا عادت بنائیں تو اس سے صحت کو کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ دن بھر میں پانی کی ضرورت کے حوالے سے کوئی باضابطہ سفارشات موجود نہیں، بلکہ اس کا انحصار آپ کی غذا، کہاں رہ رہے ہیں یا کیا کام کررہے ہیں، پر ہوتا ہے۔ زیادہ پانی پینا خواتین کی صحت کے لیے بہتر؟ تو سوال یہ ہے کہ پھر آپ کو کب پانی پینا چاہئے؟ تو اس کا جواب طبی ماہرین کے مطابق اس وقت جب آپ پیاس محسوس کریں۔ تو لب لباب یہ ہے کہ زیادہ پانی پینا نقصان دہ نہیں تو ایسا فائدہ مند بھی نہیں بلکہ انسان کو اپنی پیاس اور موسمیاتی ضروریات کو دیکھتے ہوئے پانی کی مقدار کو جسم کا حصہ بنانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…