شاہ محمود قریشی بارڈر پر موجود زیرو لائن کی جانب گئے جہاں وہ سرحد کے اس پار موجود بھارتی شہریوں سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے بڑھے اوربھارتی شہری سے ہاتھ ملاتے ہوئے غلطی سے زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے جس پر پاکستان رینجرز کے جوان نے شاہ محمود کا ہاتھ پکڑ کر انہیں فوری پاکستانی حدود میں داخل کیا اور بیریئر کی حدود سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارڈر پر موجود بھارتی سکیورٹی فورس کے جوان سے بھی ہاتھ ملایا جس نے شاہ محمود قریشی کو سیلوٹ بھی کیا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے مسکراتے ہوئے مکالمہ کیا کہ میں بغیر ویزے کے بھارت چلا گیا تھا۔