جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کے صبر کا پیمانہ لبریز،ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ،میلی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تو کیا کر دیں گے؟انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمز ہ شہباز نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے صرف ڈگڈگی بجانے آئے ہیں انہیں عوام کی خدمت کرنی نہیں آتی ، انشااللہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور عوام کی خدمت کرے گی ، دعا ہے کہ عمران خان نیازی سے بھاشا ڈیم بن جائے لیکن جس طرح انہوں نے خیبر پختوانخواہ میں چھوٹے ڈیم بنانے کے دعوے پورے نہیں کئے بھاشا ڈیم بھی نواز شریف آ کر بنائے گا،

پنجاب کے بلدیاتی نمائندے حوصلہ رکھیں ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اگر اس نظام کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گااور ان کا ناطقہ بند کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 124سے امیدوار شاہد خاقان عباسی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، توصیف شاہ سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایسے جعلی انتخابات نہیں دیکھے ۔عمران خان نیازی صاحب آپ نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا لیکن آپ صر ف چار ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں آپ کا صرف ایک ووٹ سے وزیر اعلیٰ بنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین جس نے کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرائے قوم کے پیسے سے جہاز میں لوگوں کو بھر بھر کر بنی گالا لے کر گیا ، پی ٹی آئی کا اقتدار ریت کا ڈھیر ہے ۔ آپ نے حکومت میں آتے ہی عوام پر بجلی اور گیس کا بم گرا دیا ، ہم سڑکوں، چوراہوں اور اسمبلیوں کے اندر ووٹ پر ڈالے جانے والے ڈاکے کا حساب لے کررہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عام انتخابات میں پورے پنجاب میں انتخابی مہم میں مصروف تھا اور حلقہ این اے 124کے بزرگوں، بہنوں، نوجوانوں نے میرا الیکشن لڑا جس پر آپ کیلئے شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہے میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور آپ کے پیار نے مجھے خرید لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کام بولتا ہے ، نواز شریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کئے لیکن نیازی صاحب آپ نے اجالوں کودوبارہ لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں میں بدل دیا ہے ۔ ہم نے کسان کو سستی کھاد مہیا کی تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے لیکن آپ نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا اور اس کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ نیازی صاحب قوم کوآپ کا اصل چہرہ نظر آنا چاہیے ۔ ہم دھاندلی کے غبار ے سے ہوا نکا ل کر پی ٹی آئی کی کی کمر توڑ دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہمارے چیئرمین ، وائس چیئرمین او رکونسلر ز موجود ہیں ، پنجاب کے 38اضلاع میں 58ہزار بلدیاتی نمائندے ہیں ۔ہم سن رہے ہیں کہ حکومت بلدیاتی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ میں میئرز ، چیئرمینز اور سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ حوصلہ رکھو ہم نے کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں اگر اس نظام کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا گیا تو اسمبلیوں کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور ان کا ناطقہ بند کر دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں

لیکن آمر پرویز مشرف کے دور میں بھی نواز شریف اور شہباز کا احتساب کیا گیا لیکن کوئی کرپشن سامنے نہیں لا ئی جا سکی ۔تم بھی شوق پورا کر لو ، کھنگال لو ،شہباز شریف نے ایمانداری سے کام کیا اور اربوں کے منصوبے لگائے اور قوم کو 600ارب روپے بجا کر دئیے ۔شیر خدا کے فضل و کرم سے بھڑکیں نہیں مارتا بلکہ جو کہتا ہے کر کے دکھا تا ہے ۔ اس حلقے میں دوبارہ ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے پتہ لگنا چاہیے کہ لاہو رکے لوگ جس سے پیار کی ڈوریں ڈالتے ہیں پھر پیار بھی اسی سے کرتے ہیں ۔

اس حلقے میں نوا زشریف کے دیرینہ ساتھی شاہد خاقان عباسی میدان میں ہیں آپ نے نواز شریف کے مخلص اور دیرینہ ساتھی سے اسی پیار کا اظہار کرنا ہے جس طرح عام انتخابات میں میرے ساتھ کیا او رمجھے کامیابی دلائی ۔انہوں نے کہا کہ میں جوتشی نہیں ہوں لیکن جعلی مینڈیٹ والے صرف ڈگڈگی بجانے آئے ہیں انہیں خدمت کرنی نہیں آتی ، انشا اللہ (ن) لیگ دوبارہ اقتدر میں آئے گی اور عوام کی خدمت کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ہیلی کاپٹر کا کرایہ 55روپے بتایا جاتا ہے کبھی کچھ ، 22کروڑ عوام کے مسائل حل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات پر قوم کے 21ارب روپے خرچ ہوئے ہیں دھاندلی آسانی سے ہضم نہیں ہو گی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…