اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے این اے-122 کی طرح لاہور کے قومی اور صوبائی کے دو حلقوں این اے -128 اور پی پی 160 میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناکام امیدوار کرامت علی کھوکھر اور ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک پر حکومتی مشنیری اور ریٹرننگ آفسیرز کی ملی بھگت سے الیکشن جیتنے کا الزام عائد کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے – 128 اور پی پی- 160 میں انگوٹھوں کی تصدیق کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نادرا کو حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر تصدیق کا عمل مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے نادرا کو حکم دیا ہے کہ وہ انیس مئی تک انگوٹھوں سے متعلق تصدیق کی رپورٹ جمع کروائیں تاکہ دھاندلی کیس کا فیصلہ کیا جا سکے۔
تحریک انصاف کی پارٹی جاری،مزید2حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































