کراچی (این این آئی) پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے واشنگٹن معاہدہ کی ایک ممبر تنظیم ہونے کے نتیجہ میں اس کی فراہم کردہ آوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن (OBE ) کی گائیڈ لائن کے مطابق اب پاکستان میں بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو عالمی سطح پر پر وفیشنل انجینئر تسلیم کیا جائے گا جس کی بنا پر اس وقت ملک کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں زیر تعلم طلبہ کو بہت فائیدہ پہنچے گا۔ یہ بات محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے سربراہ ڈاکٹر غضنفر منیر نے گزشتہ روز یونیورسٹی کیمپس میں پی ای سی کی زیرنگرانی منعقد ہونے والے دو کریڈٹ پوائینٹس ٹریننگ
اینڈ ڈیویلپمنٹ سی پی ڈی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ماجو میں منعقد ہونے والے اس دوروزہ ورکشاپ میں ماجو کے علاوہ نذیر حسین یونیورسٹی کے انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائینس کے شعبوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے ہمدرد یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل خان اور ہمدرد یونیورسٹی ہی کی الیکٹرونکس انجینئرنگ کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر در جبین نے بھی کیا۔محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں منعقد ہونے والے اس دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ورکشاپ کے شرکاء میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔