کراچی (نیوز ڈیسک)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے تمام سیشن ججوں کو کم سے کم 100 پودے لگانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیشن جج کورٹ کے احاطے میں نیم اور دیگر پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جاسکے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت دی ہے کہ محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ایک ہفتے میں پودے لگائے جائیں۔