اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس سے متعلق وہ اپنے قریبی دوستوں سے مشورہ کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی خالی ہونے والی نشست سے میں ضمنی انتخابات
میں حصہ لوں۔فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چند ارکان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس سے متعلق میں قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔ایم کیو ایم رہنما نے کہاکہ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہونے جارہی ہے اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ این اے 247 پر میں کھڑا ہو جاؤں۔فاروق ستار نے اپنی پٹیشن سے متعلق بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بیلگام انتخابی اخراجات پر درخواست دی ہے،۔