پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

شدید احتجاج اور تنقید کے بعد عمران خان کا عاطف میاں کو ہٹانے کا فیصلہ،ان کا نام اقتصادی کونسل میں کس نے ڈالا تھا؟جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی نے اہم انکشاف کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دی  ہے جس میں قادیانی معیشت دان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ معیشت دان عاطف میاں کے اقتصادی کونسل میں شامل ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔اس سے پہلے کہ احتجاج سوشل میڈیا سے نکل کر سڑکوں پر پہنچے اس سے پہلے ہی حکومت نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے

ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن اور معروف میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹایا جارہا ہے ۔ انہوں نے لکھا ”تمام پاکستانی بہن بھائیوں کے لئے خوشخبری! انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ خان صاحب کے نوٹس میں آج عاطف میاں کا معاملہ لایا گیا اور خان صاحب نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن حتمی فیصلہ اب اسد عمر وزیر خزانہ کے ہاتھ میں ہے کیونکہ عاطف میاں کا نام انہوں نے ڈالا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…