اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جیساکرو گے ویسا بھرو گے!! نئی پاکستانی حکومت نے امریکہ کو کیا پیغام دیدیا؟ حامد میر امریکی وزیر خارجہ کی دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کی پاکستان آمد، پاکستان کی نئی حکومت نے امریکہ کو کیا پیغام دیدیا، معروف صحافی حامد میر امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف

گزشتہ روز پاکستان کے مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں نور خان ائیربیس پر امریکی وزیر خارجہ اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کو رسیو کیا گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نےمائیک پومپیو کے دورے سے قبل پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان آمد سے قبل پاکستان کو دھمکیاں بھی دی تھیں جس کا مقصد پاکستان کی نئی حکومت پر دبائو بڑھانا تھا ، پاکستان کی فوجی امداد روکنے اور بیانات کا مقصد ایسا ماحول بنانا تھا جس سےپاکستان کی نئی حکومت پر یہ تاثر ڈالنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کوئی ایجنڈا لیکر پاکستان آرہے ہیں تاہم امریکی وزیر خارجہ کو پاکستانی سرزمین پر اترنے سے قبل ہی پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیدیا گیا جب امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کے استقبال کیلئے نہ تو کوئی اعلیٰ فوجی افسر موجود تھا اور نہ ہی وزیر خارجہ یا سیکرٹری خارجہ ائیرپورٹ گئیں۔ امریکی وزیر خارجہ جب پاکستان اترے تو دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شجاع عالم نے ان کا استقبال کیا۔ معروف صحافی حامد کا کہنا تھا کہ بظاہر امریکی وفد اور پاکستان کےو زیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ملاقات میں تعلقات کو فروغ دینے کی بات کی گئی لیکن پاکستان نے یہ بھی واضح کیا کہ اب سب کچھ برابری کی سطح پر ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…