اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی صدر نے عارف علوی کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔چینی صدر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں ، دونوں ملک ایک دوسرے کےلئے انتہائی مخلصانہ جذبات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی بہت مضبوط ہے اور ہر طرح
کے بین الاقوامی حالات میں یہ دوستی ہمیشہ مضبوط اور بڑھتی رہے گی۔چینی صدر نے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا ہے، نئے صدر پاکستان کے ساتھ بھی پاک چین دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ عارف علوی 9 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔