منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ، کوئی بھی غیر ملکی وفد جب آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے ،پریس کانفرنس سے کس نے انکار کیا؟شیریں رحمان کے انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ، کوئی بھی غیر ملکی وفد جب آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ امریکی وفد کی طرف سے پریس کانفرنس سے انکار کیا گیا ہوگا ، اگر میں وزیر خارجہ ہوتی تو امریکی وفد کا خود استقبال کرتی اور وزیراعظم سے ملاقات نہ کراتی ۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ

امریکی وزیر خارجہ سخت مؤقف اختیار کر کے پاکستان آئے تھے ، شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات مثبت اور سازگار ماحول میں ہوئی اور تعلقات میں تعطل ختم ہو گیا ہے ۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آئی، کوئی بھی غیر ملکی وفد آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی کوشش کی ہوگی ، مجھے یقین ہے کہ امریکی وفد کی رطف سے انکار کیا گیا ہوگا ۔ مشترکہ پریس کانفرنس نہ ہونے سے کیا تاثر ملے گا ، خدشہ ہے کہ امریکی وفد کی طرف سے ردعمل بھارت سے آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں وزیر خارجہ ہوتی تو امریکی وفد کا استقبال خود کرتی اور وزیراعظم سے ملاقات نہ کراتی ، میں خود امریکی وفد سے پوچھتی کہ آپ کیا پیغام دے کر جا رہے ہیں ، مشترکہ پریس کانفرنس سے انکار کیا گیا تو یہ مثبت نہیں کہلائے گا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی ، کوئی بھی غیر ملکی وفد جب آتا ہے تو مشترکہ پریس کانفرنس ہوتی ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ امریکی وفد کی طرف سے پریس کانفرنس سے انکار کیا گیا ہوگا ، اگر میں وزیر خارجہ ہوتی تو امریکی وفد کا خود استقبال کرتی اور وزیراعظم سے ملاقات نہ کراتی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…