ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

دبئی، جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ گرفتار،جعلسازی میں ملوث تین افراد کا تعلق پاکستان ،دو کا بھارت سے نکلا، افسوسناک انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا،ملزمان نے سرکاری اداروں اور محکموں کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں،جعلسازی میں ملوث تین افراد کا تعلق پاکستان جبکہ دو کا بھارت سے ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جعلی ویزے اور امیگریشن دستاویزات تیار کرنے والا گینگ پکڑا گیا، ملزمان نے مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے پانچ افراد کو جعلی رہائشی ویزے تیار کرنے اور سرکاری محکموں کی جعلی مہریں استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے، جعلسازی میں ملوث گروہ کے تین افراد کا تعلق پاکستان جبکہ دو کا بھارت سے بتایا گیا ہے۔ملزمان نے دبئی کارپوریشن آف ایمبولینس سروسز، دبئی اور شارجہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس، دبئی ہیلتھ کیئر اتھارٹی اور دبئی میونسپلٹی کی جعلی مہریں بنوا رکھی تھیں۔یہ جعلساز گروہ پاسپورٹس میں ہیر پھیر کرنے، بڑی تعداد میں جعلی رہائشی ویزے تیار کرنے اور بینک اکاؤنٹس کی جعلی اسٹیٹمنٹس تیار کرنے میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔دبئی پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ملزمان اپنے پاس موجود جعلی مہروں کی مدد سے لوگوں کو جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرکے دیتے ہیں اور بدلے میں بھاری رقوم وصول کرتے ہیں، ملزمان کی تفصیل جاننے کے بعد سرکاری استغاثہ کی جانب سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے دفتر پر چھاپے کے دوران ان کے زیر استعمال سامان اور سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے پیسوں کے عوض جعلی امیگریشن دستاویزات تیار کروائی تھیں۔ملزمان کو عدالت نے ایک، ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے، اس کے علاوہ انہیں ایک ایک ہزار درہم جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…