جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کردیا،میزائلوں کی برسات، دھوئیں کے بادل اور فلک بوس شعلے بلند،بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکتیں

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(آئی این پی )شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیل نے میزائلوں کی برسات کرتے ہوئے تباہی مچا دی، میزائل حملوں کے بعد دھوئیں کے بادل اور فلک بوس شعلے بلند ہوتے دکھائی دئیے، حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،

بعض حملہ آور اسرائیلی جہازوں کو مار بھگایا اور میزائل فضا میں ہی تباہ کر دئیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق منگل کے روز حما اور طرطوس گورنریوں میں قائم ایرانی فوجی اڈوں کو اسرائیل کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حما گورنری میں مصیاف اور وادی العیون کے درمیان قائم ایک فوجی اڈے پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اڈے سے دھوئیں اور آگ کے فلک بوس شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فضائی دفاع نے وادی العیون میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سیگرائے گئے متعدد میزائل تباہ کردیے۔سانا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم بلندی سے مغربی بیروت کے قریب طرطوس اور حما میں فوجی اڈوں پر میزائل گرائے۔ ان میں سے بعض میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیئے گئے اور اسرائیل جنگی جہازوں کو مار بھگایا۔حما اور اس کے اطراف میں اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 5 میزائل مار گرانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے ان حملوں پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نیشام کے دارالحکومت دمشق میں قائم المزہ فوجی اڈے پر میزائل حملے کیے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیم آبزر ویٹری کے مطابق منگل کے روز کیے گئے حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…