منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ کے پاکستان سے مزید مطالبات، عمران خان نے کیا جواب دیا؟ تفصیلات منظر عا م پر آگئیں

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کے استحکام کا خواہاں ہے۔وہ امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پمپیو سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کے استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے خطہ کی صورتحال کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کی خواہش کا اعادہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے وزیراعظم کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کی تعریف کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان اور خطہ میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے امریکی انتظامیہ کی خواہش پہنچائی۔ قبل ازیں سہ پہر کو امریکی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ امور میں ملاقات کی اور دوطرفہ اہمیت کے معاملات کے ساتھ ساتھ افغانستان میں صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء امریکا نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان اوراعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور دیگر سول و ملٹری شخصیات سے ملاقاتیں کیں جبکہ ان کے ہمراہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ بھی موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی حکومت بنانے پر مبارکباد دی اور سول اداروں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو خوش آئند قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، مشترکہ مفادات کے شعبوں جیسا کہ دو طرفہ تجارت اور تجارتی تعلقات میں وسعت کی اہمیت

کو اجاگر کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مشترکہ ترجیحات بشمول علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اور امریکا کے مل کر کام کرنے امکانات اور اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان کئی دہائیوں کے ثقافتی و تعلیمی تبادلوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے مضبوط تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اعلامیے کے مطابق

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نئی حکومت کو ہموار انتقال اقتدار کا خیر مقدم کیا اور مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید گہرے تعاون کی امید کا بھی اظہار کیا۔امریکا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق

پاکستانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں مائیک پومپیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں مذاکرات کے ذریعے قیام امن میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔مائیک پومپیو نے پاکستانی حکام کو یہ پیغام بھی پہنچایا کہ پاکستان کو خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگردوں اور جنگجوؤں کے خلاف مستقل اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…