جمعہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2025 

مائیک پومپیو کے دورے کے دوران پاکستان میں کیا ہوا؟ وزیرخارجہ پہلا دورہ افغانستان کا کیوں کر رہے ہیں‘ کیا امریکا نے ڈومور کا مطالبہ ختم کر دیا ہے اور یہ ہمارا موقف تسلیم کر چکا ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ‎

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور امریکا کے تعلقات آج شام ساڑھے سات بجے تک گہری دھند میں گم تھے لیکن پھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک ہوئی اور چیزیں ایک سو اسی درجے پر تبدیل ہوگئیں، یوں محسوس ہوتا ہے مائیک پومپیو کا آج کے ساڑھے پانچ گھنٹے کا وزٹ نئے پاکستان میں نئے سفارتی تعلقات کی ایک نئی شروعات ہے لیکن سوال یہ ہے کیا یہ بریک تھرو آگے بھی چلے گا‘ کیا یہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجے گی اور مسلسل بجتی رہے گی‘ یہ فیصلہ آنے والے چند دنوں میں ہو گا‘

ابھی شاہ محمود قریشی افغانستان جائیں گے‘ پاکستان افغانستان کو کیا دیتا ہے یا پھر افغانستان کے ساتھ کس کس شعبے میں کتنا تعاون کرتا ہے‘ یہ تعلقات اس پر بیس کریں گے‘ پاکستان نے امریکا سے آج کہا ہمیں مغربی سرحد پر توجہ کے لیے مشرقی سرحد پر تعاون چاہیے یعنی آپ انڈیا کو روکیں‘ مائیک پومپیو انڈیا میں کیا کرتے ہیں اور یہ انڈین گورنمنٹ سے پاکستان کے لیے کتنی رعایت لیتے ہیں اور یہ واپس امریکا جا کر صدر ٹرمپ کو کیا رپورٹ دیتے ہیں یہ تعلقات اس پر بیس کریں گے لیکن ہم اگر امریکا کے ساتھ دیرپا یا مستقل تعلقات چاہتے ہیں تو پھر ہمیں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ایک بات پلے باندھ لینی ہو گی‘ اس نے کہا تھا‘ کسی بھی ملک کی داخلہ پالیسی اس کی شکست کی وجہ بن سکتی ہے اور فارن پالیسی اسے مروا سکتی ہے اور ہماری یہ دونوں پالیسیاں کمزور ہیں چنانچہ ہم شکست بھی کھا رہے ہیں اور مر بھی رہے ہیں‘ ہمیں امریکا بلکہ دنیا کے تمام ملکوں سے دیرپا تعلقات کیلئے اپنی داخلہ اور خارجہ دونوں پالیسیوں کو ری شیپ کرنا ہوگا‘ ہمیں پاکستان کو اندرونی لحاظ سے ہر قسم کی خرابی اور برائی سے پاک کرنا ہو گا اور ہمیں بیرونی امداد کے نشے سے بھی باہر آنا ہوگا‘ ہم پھر ہی مائیک پومپیو جیسے لوگوں اور ان کی ڈومور سے باہر آ سکیں گے ورنہ کامیابی کے جتنے ڈھول بج رہے ہیں یہ چند دنوں میں افسوس میں تبدیل ہو جائیں گے۔ مائیک پومپیو کا آج کا دورہ کیسا تھا‘ وزیرخارجہ پہلا دورہ افغانستان کا کیوں کر رہے ہیں‘ کیا امریکا واقعی دل سے تعلقات آگے بڑھانا چاہتا ہے اور کیا امریکا نے ڈومور کا مطالبہ ختم کر دیا ہے اور یہ ہمارا موقف تسلیم کر چکا ہے‘ یہ تمام سوال ہمارے آج کے پروگرام کا حصہ ہوں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…