منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست، عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمٹا دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس محسن اختر کیانی نے میاں نواز شریف کی طرف سے دائر کی جانے والی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے استدعا کی تھی۔ اس درخواست کو نمٹاتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آپ کی اپیلوں کے ساتھ سزا معطلی کی

درخواستیں مقرر ہیں، 10 ستمبر کو دستیاب بنچ ہی اس معاملے کو دیکھے گا، ان درخواستوں کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔ دوسری جانب بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز پر سماعت کی جس سلسلے میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے اعتراض کا جواب دے دیا اور پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔سردار مظفر عباسی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے جبکہ ہائیکورٹ خواجہ حارث کے اعتراضات مسترد کرچکی ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ یہ غلط بات ہے، ہمارے کوئی اعتراضات مسترد نہیں ہوئے بلکہ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹانے ہوئے ہدایات جاری کیں۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ میں اپنا جواب الجواب دینا چاہوں گا۔جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی ہمارے سامنے آچکی ہے۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے سامنے دو فریقین ہیں،

پراسیکیوٹر جو بات کہتے ہیں آپ وہ لکھ دیتے ہیں۔سماعت کے دوران خواجہ حارث کے اعتراض پر سردار مظفر کے جواب سے آخری پیرا حذف کردیا گیا۔خواجہ حارث نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بیان میں تبدیلی کی گئی اور یہ کہتے ہیں کہ درستگی۔اس موقع پر جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تبدیلی اِن دنوں ویسے بھی ایک نعرہ ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی آگئی ہے

جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی 6 ستمبر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک نے نواز شریف کی درخواست پر استثنیٰ دیا۔بعد ازاں عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی، خواجہ حارث جمعرات کو بھی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ جمعرات اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقاتوں کا دن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…