جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

فخرزمان نے بھارت کیلئے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( آن لائن )قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کا فائدہ ہوا، لاہور میں اچھی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کروں گا۔

فخرزمان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبا اسکور کروں، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ ہوتا ہے، بھارت کیخلاف میچ میں بھی دباؤ ہوگا، اس روز بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں تاہم امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بولنگ پریکٹس بھی کررہا ہوں اور ضرورت پڑنے پر بطور باؤلر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتا ہوں۔یاد رہے کہ ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 سے 28 ستمبر تک متحد ہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان،بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جب کہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان،، بھارت اور کوالیفائر ٹیم کو گروپ اے، بنگلہ دیش،، سری لنکا اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جہاں پر چاروں ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ 15 ستمبر کو افتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے آمنے سامنے ہوں گے، سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…