اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ روز بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر اجے بساریا کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی باردفتر خارجہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے بساریا کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ایل او سی کی
خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کرکے کوٹ کوٹیلا سیکٹر میں شہری کو شہید کردیاتھا۔شہری عبدالرؤف کو4ستمبر کو شہید کیا گیا،بھارتی فوج کی جانب سے عام شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ۔واضح رہے کہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی دو ہزار سے زائد بار خلاف ورزیاں کیں ،ان خلاف ورزیوں میں32 سے زائد شہری شہید اور122افراد زخمی ہو چکے ہیں۔