منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر وزیراعظم بننے کے بعد سے اب تک حاضری کیوں نہیں دی؟تحریک انصاف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر تقریر میں قائد اعظم محمد علی جناح کا تذکرہ ہوتا ہے اور وہ ان کے اصولوں پر عمل بھی کررہے ہیں، مزار پر حاضری دینا ضروری نہیں فاتحہ خوانی کہیں بھی کی جاسکتی ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، ہمارے نئے پاکستان میں

نیا کراچی بھی شامل ہے، وزیراعظم بھی کراچی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، ہمیں اس شہر کی اصل روشنیاں بحال کرنی ہیں، ملک کی ترقی کے لیے کراچی کو ترقی دینا ہوگی، شہر قائد کے منفرد مقام کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت، وزیر خزانہ، گورنر سندھ اور کئی وزرا کراچی کے رہنے والے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا اختیار پارلیمانی کمیٹی کو دیا تھا، مجھے اتفاق رائے سے اپوزیشن لیڈر تسلیم کرلیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ اور میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، شہر کے مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر تقریر میں قائد اعظم کا تذکرہ کرتے ہیں اور وہ ان کینظریے پر عمل بھی کرتے ہیں، صرف مزار قائد پر حاضری دینا ضروری نہیں کیونکہ فاتحہ خوانی کہیں بھی کی جاسکتی ہے۔ ایک سوال پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعلی سندھ اور میں ایک ہی تعلیمی درسگاہ میں پڑھتے تھے، میں مراد علی شاہ کی بہت عزت کرتا ہوں، تحریک انصاف تنقید برائے تنقید کی سیاست نہیں کرے گی، ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلی سندھ صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں گے لیکن غلط چیزوں میں سندھ حکومت کا ساتھ نہیں دیا جائے گا، ہم اختیارات کے معاملے پر بلدیاتی نمائندوں اور میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ کھڑے تھے، اسمبلی کے باہر مظاہرہ بھی میری تجویز پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران علی شاہ نے ڈیم فنڈ میں جرمانہ نہیں چندہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…