پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

اقتصادی ٹیم ناکام،عمران خان بُری طرح پھنس گئے،حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا،ملک میں سنگین ترین بحران ،کیا ہونے والا ہے؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقتصادی ٹیم ناکام،عمران خان بُری طرح پھنس گئے،حکومت کیلئے سب سے بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا،ملک میں سنگین ترین بحران ،کیا ہونے والا ہے؟انتہائی تشویشناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے کی خراب کارکردگی سے خسارہ بڑھ رہا ہے، ممبراکنامک ایڈوائزی کونسل کا کہنا ہے گردشی قرضوں کا حجم دفاعی اخراجات سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبر عابد سلہری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ

ملک میں سب سے بڑا مسئلہ توانائی کا ہے، شعبہ توانائی کی خراب کارکردگی کے باعث مالیاتی اور تجارتی خسارے میں اضافے ہورہا ہے، اس شعبے کی بہتر کاکردگی سے ہی معاشی ترقی ممکن ہے۔عابد سلہری کے مطابق مہنگی ایل این جی کی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، دوسری جانب گردشی قرضوں کا 1200 ارب روپے کا حجم دفاعی اخراجات سے سے بھی تجاوز کرچکا ہے، موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے توانائی کے متبادل ذرائع پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انرجی مکس سے جاری کھاتوں کا خسارہ بھی کم ہوگا۔دریں اثناء معروف انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اکنامک کوارڈینیشن کمیٹی ملک کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے کوئی حکمت عملی وضع کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، جو اس وقت 1200ارب تک پہنچ چکے ہیں۔ کمیٹی کی ناکامی کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بجلی کی قیمتوں میں مزید 33فیصد اضافہ کیاجا رہا ہے جو اس شعبے کی صورتحال کو مزید خراب کردے گا، رپورٹ میں خبردار کیاگیا ہے کہ اگر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا تو تحریک انصاف اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…