اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والے اپوزیشن سے دور ہوتے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی کو بالاخر متحدہ اپوزیشن سے ملنا پڑیگا اسی میں نجات ہے، زرداری صاحب نے پہلے بھی دھوکا کھایا اب بھی کھارہے ہیں۔احتساب عدالت کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ
ہمارے بارے میں کہا جاتا تھا موٹو گینگ ہے،پہلے 100دنوں میں ہردن پی ٹی آئی کے لیے بھاری ہے اور 100دنوں بعد قوم پوچھے گی ،جھوٹ کیوں بولا۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے پہلے بھی دھوکا کھایا اب بھی کھارہے ہیں،پیپلزپارٹی والے اپوزیشن سے دور ہوتے جارہے ہیں،پیپلزپارٹی کو بالاخر متحدہ اپوزیشن سے ملنا پڑیگا اسی میں نجات ہے۔