منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

عاطف میاں قادیانی ،مرزا مسرور کے علاوہ لندن مرکز کا بھی مالیاتی مشیر ،عمران خان نے مالیاتی کمیشن میں بطور ممبر کیوں شامل کیا ؟ ہٹانے کیلئے وزیر اعظم پر دباؤبڑھ گیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)عاطف میاں کو مالیاتی کمیشن میں بطور ممبر کیوں شامل کیا ؟پی پی پی کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ میں توجہ دلاو نوٹس جمع کرادیا ۔توجہ دلاو نوٹس کے متن کہاگیا کہ عاطف میاں قادیانی ہے اس کی وفاداریاں ان سے ہیں ، عاطف میاں مشہور قادیانی مرزا مسرور کا مالیاتی مشیر ہے وہ قادیانیوں کے لندن مرکز کا بھی مالیاتی مشیر ہے ٗحکومت عاطف میاں کی تقرری پر جامع پالیسی بیان دے۔

توجہ دلاو نوٹس پر مسلم لیگ (ن )ایم ایم اے اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے دستخط ہیں۔واضح رہے ٹوئٹر پر صحافی رضوان رضی نے پیغام دیا تھا کہ وزیراعظم  عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے اس میں  پرسٹن یونیورسٹی لندن کے عاطف ایم میاں کا بھی تقرر کیا ہے۔موصوف قادیانی ہیں اور پاکستان کے خلاف مختلف مہموں کا حصہ رہے ہیں۔ فیصلے پرنظرثانی کرکے اقلیتوں کو کسی اور طور نمائندگی بھی دی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عاطف میاں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایم آئی ٹی کیمبرج کے فاضل ہیں۔ ریاضیات اور کمپیوٹر سائنس میں تعلیم پائی ہے۔ معاشیات میں پی ایچ ڈی کی سند رکھتے ہیں۔ شکاگو یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی میں تدریس کرچکے ہیں۔ نیو جرسی کی پرنسٹن یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سنہ 2001میں انہوں نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کی اور 2014 میں آئی ایم ایف نے دنیا کے پچیس کم عمر ترین ماہرین معاشیات میں ان کا نام شامل کیا۔ آپ “House of Debt” نامی کتاب کے مصنف بھی ہیں۔ فنانشل  ٹائمز نے اس کتاب کو اپنے موضوع پر سال کی سب سے بہترین کتاب قرار دیا۔ یونیورسٹی آف شکاگو پریس سے اس کتاب نے بہترین کتاب کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ڈاکٹر عاطف میاں کا یہ تعارف عمران خان صاحب تک معروف برطانوی میگزین “دی اکنامک مسٹ” کے ذریعے پہنچا ہے۔یاد رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روزاکانومک ایڈوائزری کونسل(معاشی مشاورتی کونسل ) قائم کی تھی۔

18 رکنی ٹیم کے گیارہ ممبران کا تعلق نجی شعبے سے ہے جبکہ 7سرکاری ہیں ۔محکمہ خزانہ کے معاشی اصلاحات یونٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اکنامک ایڈوائزری کونسل میں وزیر خزانہ، وزیر پلاننگ، پلاننگ کمیشن کے نائب چیئرمین، گورنر اسٹیٹ بینک۔ مشیر اداریاتی اصلاحات۔ مشیر تجارت اور سیکریٹری فنانس ڈویژن کو شامل کیا گیا ہے۔نجی شعبے سے شامل کئے گئے اراکین میں آئی بی اے کے ڈاکٹر فرخ اقبال، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر عابد سلہیری، ڈاکٹر اسد زمان، ڈاکٹر نوید حامد، سلیم رضا، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عاطف میاں، ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ اور ڈاکٹر عمران رسول شامل ہیں۔کونسل میں پانچ غیر ملکی ماہرین کو بھی شامل کیا گیا جن کا تعلق امریکہ اور برطانیہ سے ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…