ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کے دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چل گیا،اثاثے رکھنے والوں کے نام بھی پتہ چل گئے ،انکے ساتھ اب کیا سلوک کیاجائے گا؟ حکومت کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانیوں کے دبئی میں 150 ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں کا پتہ چل گیا۔سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف دبئی میں 150 ارب ڈالر کے اثاثے ملے ہیں، احتساب شروع ہونے کے ڈر سے پاکستان سے پیسہ باہر لے جایا گیا، ملک کا بہت سا پیسہ حوالہ کے ذریعے باہر گیا، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود رقم باہر پڑی ہے۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ پاکستان سے باہر ناجائز طور پر رقم لے جانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ان پر

ٹیکس نہیں بلکہ بھاری جرمانے ہونے چاہئیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اثاثے رکھنے والوں سے پہلا سوال رقم کی منتقلی کے بارے میں ہوگا اور جائیداد سے متعلق بیان حلفی لیا جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس معاملے پر وزیر اعظم کی میٹنگ میں کیا ہوتا ہے، پھر جو عدالت کو حکم دینا پڑا دیں گے۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے ان 100 افراد کی فہرست طلب کرلی جنہیں خفیہ اثاثوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ان کے نام افشا نہیں ہونے چاہئیں۔ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…