جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان نے جو کہا کردکھایا ،50لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے اہم قدم اٹھا لیاگیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا‘50 لاکھ گھروں کی فوری تعمیر اولین ترجیح ہے‘بے گھر کیے بغیر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی بنانا ہوگی۔تفصیلات کے پیر کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے داخلہ، وزیر خزانہ اسد عمر اوروزیر تجارت سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کم آمدن طبقے کے لیے گھروں کی فراہمی کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی فوری تعمیر اولین ترجیح ہے، گھروں کی تعمیر کے لیے نجی شعبہ آگے آئے۔ منصوبہ رہائشی مسائل کاحل اور اقتصادی ترقی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رہائشی منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، بے گھر کیے بغیر کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی بنانا ہوگی۔ منصوبے پر عملدر آمد اور روڈ میپ کے لیے سیکریٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کی شرائط اور ہنڈی کے خاتمے سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کومخاطب کرکے کہا کہ ہنڈی کی بجائے بذریعہ بینک اپنی رقوم وطن بھجوا کر پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کریں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے شروع سے ہی سخت مقف اپنایا ہے۔ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان سے چوری ہو کر باہر جانے والا پیسہ واپس لانا ہے۔

ہر سال پاکستان سے ایک ہزار ارب روپے چوری ہو کر باہر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے۔ جس پارٹی کے لیڈر کا پیسہ ملک میں نہیں اسے کبھی ووٹ نہ دیں، جس کے اربوں روپے باہر پڑے ہیں وہ کیسے عوام کی حالت بہتر کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت متعدد اہم سیاسی رہنماوں اور اداروں کے خلاف مختلف منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات چل رہی ہیں ، جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ ، سابق صفر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم نام شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…