اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیپال میں ایک بار پھر شدیہ زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے بھارت کی مشرقی ریاستوں اور دارالحکومت دہلی تک محسوس کیے گئے جہاں لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔چند ہفتے قبل ہی نیپال میں زبردست زلزلے میں تقریباً آٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے اور سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7 عشاریہ ایک تھی۔ اور اس کا مرکز ایوریسٹ کے نزدیک مغربی قصبہ نامچے بازار تھا۔کھٹمنڈو میں ایک دکاندار پرکاش شلپاکر کا کہنا تھا کہ یہ زلزلہ بہت شدید تھا۔زلزلے کی شدت پورے شمالی بھارت یہاں تک کے دلی میں بھی محسوس کی گئی جہاں عمارتیں ہل کر رہ گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔